اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گلبرگہ میں قتل کی واردات میں اضافہ - kalburgi news

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں آئے دن قتل کی وارداتیں پیش آرہی ہیں جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوچکا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 11, 2020, 1:53 PM IST

سنیچر کی رات میں گلبرگہ شہر کے ایم۔جی روڈ پر ایک قتل کی واردات انجام دی گئی۔ یہاں فوڈ زون سے نزدیک ایک زیر تعمیر عمارت میں نا معلوم افراد نے ایک نوجوان کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھسیٹ کر عمارت سے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔

مقتول کی شناخت غلام دستگیر امجد علی تھا اور اس کی عمر محض 19 برس تھی، یہ گلبرگہ شہر کے نیا محلہ کا رہنے والا تھا اور ڈی فارمیسی کا طالب علم تھا۔

سنیچر کی شام وہ اپنے دوستوں سے ملاقات کرنے کے لیے اپنے گھر سے نکلا اور رات تک گھر واپس نہیں آیا۔ اگلی صبح پولیس نے اس کے گھر والوں کو قتل کی اطلاع دی۔

اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے لیکن قتل کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی ہے، فی الحال پولیس قاتلوں کا پتہ لگانے میں جٹی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details