مہاراشٹر کے صنعتی شہر الہاس نگر پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک اسلحہ ڈیلر کئی اسلحہ لاکر فروخت کرنے آنے والا ہے۔
تین اسلحے کے ساتھ ڈیلر گرفتار - کرائم برانچ
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر الہاس نگر میں اسلحہ ڈیلر کو تین اسلحہ کے ساتھ کرائم برانچ نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
تین اسلحے کے ساتھ ڈیلر گرفتار
اس اطلاع پر کرائم برانچ پولیس نے تحقیقات شروع کی اور گوند سنگر بھدوریا عرف راہل مدھیہ پردیش کو حراست میں لیکر جب تلاشی لی تو اس سے آتشیں اسلحہ، ایک آٹومیٹک پسٹل، دوکٹہ، تین کارآمد کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ان اسلحہ جات کی قیمت لاکھوں روپے بتایا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے تین اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔