اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ماں اور بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں موت - sp vikrant veer

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں منگل کو ایک سوکھے تالاب کے کنارے سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاشیں ملی ہیں۔

ماں اور بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں موت
ماں اور بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں موت

By

Published : May 26, 2020, 6:57 PM IST

ایس پی وکرانت ویر نے بتایا کہ ٹکرا گاؤں کے نزدیک سوکھے تالاب کے کنارے سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کی شناخت کرائی۔

خاتون کی شناخت پڑوسی گاؤں پورن کھیڑی باشندہ چندر پال کی بیوی سروجنی (35) اور اس کی دو بیٹیوں شیوانی (09) اور روشنی (07) کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے باہر تالاب کے کنارے تینوں لاشوں کے گلے میں نشان ملے ہیں۔

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ جانچ کے دوران سردست معاملے گھریلو تنازع کا لگ رہا ہے۔

متوفیہ کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایس پی نے ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کو موقع پر بلا کر جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ان دنوں متوفیہ اور ان کے شوہر کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

کچھ دن قبل تنازع کی وجہ سے خاتون مائیکے چلی گئی تھی۔پیر کی دوپر کو وہ اپنی دو بچوں کو ساتھ لیکر سسرال سیدا پور اوراس سے مائیکے پورن کھیڑا کے لئے نکلی تھی۔

آج صبح اس کی اور دونوں بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاش ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details