یہ سانحہ دہلی کے منڈوالی ریلوے اسٹیشن کا ہے، جہاں ایک خاتون اور دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئی ہیں۔
لاش کے پاس ایک ڈیڑھ برس کو معصوم بچہ بھی روتا ہوا ملا ہے۔
ٹرین سے کٹ کر ماں اور دو بچیاں ہلاک اس کے ساتھ ہی پولیس کو وہاں ایک موبائل فون بھی مسلسل بجتا ہوا ملا ہے۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد آنند وہار ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر یوگیش جائے واردات پہنچے۔
آر پی ایف نے بچے کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر قریب 30 سے 35 سال ہے۔ دونوں لڑکیوں کی عمر بھی 6 سال سے کم ہے۔
ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آ رہا ہے۔
ریلوے پروٹیکشن فورس کے سینئر ڈی ایس سی ہریش سنگھ پاپولا نے بتایا کہ معاملہ جی آر پی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر اس معاملے میں کچھ اور تاخیر ہوئی ہوتی تو یہ معصوم بچہ بھی ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو جاتا۔
خاتون کے موبائل سے اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔