اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں نے مرینا میں گیس کٹر سے اے ٹی ایم مشین کاٹ لاکھوں روپے کی چوری کی واردات انجام دیا۔ پولیس اے ٹی ایم سے چوری کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے۔
غور طلب ہے کہ بدمعاشوں نے مرینا کے علاوہ اس سے ملحق راجستھان کے دھول پور ضلع میں بھی اسی طرح کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدمعاشوں نے مرینا اور دھول پور ضلع میں کل تین اے ٹی ایم مشینز کاٹ کر اڑتیس لاکھ 27 ہزار سے زائد روپے چوری کرکے لے گئے۔
بدمعاشوں نے پہلے مرینا کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایک اور بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹا، جس میں اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم سے 29 لاکھ 93 ہزار دو سو روپے چرا لے گئے۔ وہیں بدمعاشوں کو ایک اور بینک کے اے ٹی ایم سے کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد بدمعاش دھول پور میں سنٹرل بینک کے اے ٹی ایم مشین کاٹ کر اس میں رکھے 08 لاکھ 34 ہزار روپےلے کر فرار ہوگئے۔
پولیس اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس کو تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ بدمعاش دہلی کی طرف فرار ہوئے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ فرار بدمعاشوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔