پولیس ذرائع نے بتایا کہ مظفر پور ضلع کے کٹرہ تھانہ علاقہ کے گنگیا گاﺅں باشندہ رمیش ٹھاکر کل رات اجیار پور میں اپنے صارفین سے تین لاکھ روپے وصول کرکے موٹر سائیکل سے سمستی پور کی جانب سے جا رہے تھے، تبھی بلبھدر پور گاﺅں کے نزدیک چار بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر انہیں قبضے میں لے لیا اور لوٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے رمیش ٹھاکر کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سمستی پور: فائننس کمپنی کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ - تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے
ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے اجیا پور تھانہ علاقہ کے بلبھدر پور گاﺅں کے نزدیک بدمعاشوں نے فائننس کمپنی کے ایک ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
فائننس کمپنی کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ
ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سمستی پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس معاملے میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کر رہی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:36 PM IST