اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جسم فروشی کرانے والے گروہ کا پردہ فاش - sex racket in thane

تھانے شہر پولیس کرائم برانچ یونٹ اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

تھانے شہر پولیس کرائم برانچ یونٹ

By

Published : Sep 14, 2019, 2:22 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:03 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے کی پولیس نے مشترکہ کاروائی میں نابالغ لڑکیوں سے جسم فروشی کا کاروبار کرانے پر مجبور کرانے والی تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز تھانے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں تھانہ نگر پولیس اسٹیشن کے نزدیک سڈکو بس ڈپو کے سامنے پاکٹ کیفے ہوٹل کے قریب ایک خاتون نابالغ لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے لانے والی ہے۔

جس کے بعد تھانے پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر مذکورہ مقام پر جال بچھایا اور اس دوران پولیس ٹیم نے تین خواتین کے قبضہ سے دو نابالغ اور ایک بالغ لڑکی کو بازیاب کرایا ہے۔

پولیس نے جب خاتون سے پوچھ گچھ کی تو اس نے یہ اکشاف کیا کہ' اس دھندے میں وہ گاہکوں سے رابطہ کرنے کے لیے موبائیل فون سے کا استعمال کرتی تھی۔

مزید یہ کہ یہ خاتون ایک 15سالہ نابالغ لڑکی کو پہلی بار جسم فروشی کے لیے 1.50 لاکھ میں فروخت کرنے جارہی تھی۔ گرفتار ہونے خواتین کئی برسوں سے جسم فروشی کا گھناونا کاروبار چلا رہی تھیں۔

ملزم خواتین نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا ہے کہ ان لڑکیوں کو ایک دوسرے جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے اسکاٹ سے بلایا تھا پولیس ٹیم نے ان تینوں لیڈی بروکرز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اب تھانہ کرائم برانچ ان ملزمین کے خلاف پیٹا اور پوسکو ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرنے اور ان لڑکیوں کی اصلاح کے لیے ناری نکیتن بھیجنے کی قانونی کارروائی کررہی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details