اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بھیڑ نے دماغی کمزور نوجوان کو بندی بنایا - چھیڑ چھاڑ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں بھیڑ نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے شک میں ایک دماغی طور سے بیمار شخص کو بندی بنا کر خوب پٹائی کی۔

بھیڑ نے دماغی کمزور نوجوان کو بندی بنایا

By

Published : Sep 9, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:54 PM IST

جس کے بعد حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی جان بچائی۔

نوجوان جھارکھنڈ کا رہنے والا ہے اور گذشتہ دو برسوں سے بگڈونا کے بازار چوک کے ایک گاؤ شالہ میں مویشی کو چرانے کا کام کررہا ہے۔

بھیڑ نے دماغی کمزور نوجوان کو بندی بنایا

اطلاعات کے مطابق نوجوان روز کی طرح بگڈونا میں جنگل کی طرف جانور چرا رہا تھا۔جہاں کچھ خواتین بھی مویشی چرا رہی تھی۔اس دوران لوگوں کو شک ہوا کہ نوجوان خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے لیے وہاں پہنچا ہے۔اس افواہ کے بعد موقع پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے ۔

بھیڑ نے پہلے نوجوان کی پٹائی کی اور اس کے بعد رسیوں سے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے بندی بنا لیا۔

اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی۔جس کے بعد نوجوان کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچی، جہاں نوجوان کی شناخت ہوسکی۔

وہیں پولیس نے نہ تو معاملہ درج کیا اور نہ ہی نوجوان کو میڈیکل کروایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details