پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی اکھلیش نارائن نے کہا کہ رمن عرف روہن اور ویپن عرف دیسی نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ وہ لوگ دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے میں مہنگی موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور اس کو فروخت کرکے عیش و عشرت کی زندگی گزارتے، وہ لوگ صرف عیش اور آرام کی زندگی گزارنے کے لیے چوڑی کرتے تھے'۔
خوشحال زندگی کے لیے چوری - موٹر سائیکل چوری
ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے پرتاپور تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
خوشحال زندگی کے لیے چوری
اکھلیش نارائن نے بتایا کہ ان ملزم چوروں نے اب تک 500 سے زائد بائیک چوری کر چکے ہیں۔ جن میں دو ملزم چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔ انہیں بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ اکثر و بیشتر بلٹ موٹر سائیکل چوری کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق اب تک ان سے 15 موٹرسائیکل برآمد کی جاچکی ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔