میرٹھ پولیس نے بتایا کہ سردھنہ علاقہ کے دبتھووا ٹاؤن کے رہنے والے جيوندر کی 19 سالہ بیٹی ٹینا عرف تانیہ نے سنیچر کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے جب گھر کا دروازہ کھولا تو کسی نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی۔
زخمی حالت میں ٹینا کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹینا 12 ویں جماعت کی طالبہ تھی اور گزشتہ برس فیل ہوگئی تھی۔