دہلی میں اپنی بیوی اور بہو کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کرنے والے ملزم کی شناخت 62 سالہ ستیش چودھری کے طور پر ہوئی ہے جو ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہے۔
شوہر نے بیوی اور بہو کا قتل کیا - شوہر نے ناجائز تعلقات کے شک پر بیوی اور بہور کا قتل
دہلی میں جمعہ کے روز ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بہو کو ناجائز تعلقات کے شک کی بنیاد پر چاقو سے پے در پے حملے کرکے قتل کردیا۔

شوہر نے بیوی اور بہو کا قتل کیا
ستیش چودھری کی بیوی کی شناخت سنیہا لتا اور بہو کی شناخت 35 سالہ پرگیہ چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔
پرگیہ کے شوہر گورو چودھری سنگاپور میں سافٹ ویئر انجینئیر ہیں۔
اطلاع کے مطابق پولیس کو اسنیہا لتا کے دوسرے بیٹے سوربھ چودھری کا فون آیا تھا۔
اس معاملہ کو وجئے وہار پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی) کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔