اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مرداباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل - مرادآباد قتل خبر

مرادآباد سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جب کہ ایک شوہرنے اپنے جیون ساتھی کو مبینہ طور قتل کر ڈالا ہے۔

مرداباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل
مرداباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل

By

Published : Dec 2, 2020, 8:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد تھانہ منجولا علاقے کے محلہ گانگ نوالی منا ٹھہر میں یکم دسمبر 2020 کی رات میں ایک خاتون کا قتل کا سانحہ پیش آیا ہے۔

اس کے علاوہ ہلاک ہونے والی خاتون کے گھر سے زیوارت کی چوری کی خبر آئی کہ کچھ نامعلوم افراد نے خاتون کا قتل کر اس کے زیوارت کو لے کر راہ فرار اختیار کر لی۔

مرداباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل

پولیس نے اس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کارروائی شروع کر دی۔

آج ایس پی سٹی امیت آنند نے بتایا کہ گذشتہ شب ہلاک ہونے والی خاتون کا قتل اس کے شوہر جتندر نے کیا ہے۔

پولیس کے مطابق جتیندر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یہ قتل انجام دیا ہے۔

جتندر کی شادی دو برس قبل ہوئی تھی۔

شادی کے وقت سے ہی جتندر کو اپنی اہلیہ پر کسی اور سے ناجائز تعلق ہونے کا شک تھا۔

اسی بات کو لے کر دونوں کے بیچ آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

مزید پڑھیں:پولیس اور کسان آمنے سامنے، سڑکیں بلاک اور عوام جام میں پھنسے

جتندر نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ کا گلا دبا کر ہلاک کر ڈالا۔

اس کے علاوہ گھر میں رکھے زیورات اور ایک موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے جتیندر اور اس کے دوستوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس مزید تفیتش کر رہی ہے، پولیس کے مطابق چار افراد نے مل کر قتل کا واقعہ انجام دیا تھا، تین افراد پولیس کی گرفت میں آگئے ، جب کہ چوتھا قاتل ابھی تک فرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details