ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے شہر تھانہ علاقہ کے کمپنی باغ میں آج علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے اس شخص کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔.
بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی شادی گزشتہ 5 اگست 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔ اسی وقت سے یہ شخص اپنی بیوی سے پریشان تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی بیوی ہمیشہ اسے ٹارچر کررہی تھی، آخر مجبور ہوکر آج اس نے خودکشی کرلی۔