اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کیمور:نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - crime urdu news

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا سسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Dec 23, 2020, 7:09 PM IST

کیمور میں جنسی زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ بھبھوا بلاک حلقہ کے کبار موضع میں رونما ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والا ایک نوجوان دس دن قبل چھٹی کے لیے گھر آیا تھا۔لیکن دیر رات گاؤں کے ہی چند لوگوں نے نوجوان پر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرکے اسے گھر سے اٹھا لے گئے، پھر دیر رات اس کے ساتھ مار پیٹ کر اسے گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔جہاں کچھ دیر بعد ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت رتیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، جس پر گاؤں کی ایک چار سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

اس حادثے سے متعلق بھبھوا تھانہ کے افسر رامانند منڈل کا کہنا ہے کہ کبار موضع کی ہی ایک چار سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ مقتول کے کنبہ کے لوگوں نے تین لوگوں کا نامزد کیا ہے۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details