پولیس نے ملزم کے گھر سے 51 ہزار 500 روپے کی جعلی کرنسی اور کرنسی چھاپنے کے آلات و دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔
ڈی ایس پی اشوکمار پانڈے کی قیادت میں گزشتہ روز ایس او جی سرویلینس اور تھانہ شہزاد نگر کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر ندیم میاں ولد مرحوم شکیل میاں ساکن ککروا تھانہ شہزاد نگر رامپور کو جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
موقع سے 51 ہزار 500 روپے کی جعلی کرنسی و کرنسی چھاپنے کے آلات و دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔
اس میں 51 ہزار پانچ سو روپے کی جعلی کرنسی کے نوٹوں میں 50 کے کل 844 نوٹ کل رقم 42 ہزار 200، 10 روپے کے کل 930 نوٹ، کل رقم 9 ہزار 300 کے علاوہ ایک پرنٹر مع لیڈ، ایک لیمینیٹر مع لیڈ، ایک نوٹوں میں دھاگہ ڈالنے والی پلیٹ، تین ڈبی کلر، ایک قینچی دو ریزرو بلیڈ اور دیگر سامان شامل ہے۔