اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مالیگاؤں: رشوت خوری کا انوکھا طریقہ، خاتون ٹریفک پولس اہلکار کی حرکت کیمرہ میں قید - etv bharat urdu crime news

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی، خاتون پولیس اہلکار کی جیب میں پیسے رکھتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

رشوت خوری کا انوکھا طریقہ
رشوت خوری کا انوکھا طریقہ

By

Published : Dec 18, 2020, 3:55 PM IST

شہر مالیگاؤں میں مقامی ٹریفک پولس کی ایک خاتون پولیس اہلکار نے کارروائی سے بچنے کے لئے رشوت لینے کا ایک نیا طریقہ اپنایا ہے، جو ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا۔ویڈیو میں صاف طور سے نظر آرہا ہے کہ ایک ٹریفک پولس اہلکار کی جیب میں ایک طالبہ رقم ڈالتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹریفک پولس کی اس خاتون اہلکار نے کارروائی سے بچنے کے لئے رشوت لینے کا ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں کے شگن چوک موسم پل کا ہے، جہاں گزشتہ دنوں ٹریفک سگنل کا آغاز کیا گیا تھا۔ٹریفک سگنل کی شروعات کے بعد مقامی ٹریفک پولس کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔ایسے میں ہر روز سگنل پر پولس انتظامیہ کے اعلی افسران کی موجودگی رہنے لگی ہے۔وہیں دوسری طرف خاتون ٹریفک پولس اہلکار نے رشوت خوری کا انوکھا طریقہ شروع کردیا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں یہ خاتون پولس رشوت کی رقم اپنی پتلون کی پچھلی جیب میں رکھنے کو کہتی ہے۔

خاتون ٹریفک پولس اہلکار کی حرکت کیمرہ میں قید
مزید تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو اسی سڑک کے قریب میں موجود عمارت پر سے کچھ بچوں نے فلمایا تھا.جو اس وقت شہر بھر میں چرچا کا موضوع بنا ہوا۔

اس معاملے میں پمپری چنچواڑ ٹریفک برانچ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولس سریکانت ڈسلے نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ اس پر توجہ دی جائے گئی اور ویڈیو کی تحقیقات کی جائے گی اور متعلقہ پولس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ساتھ میں ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔جو ملازمین محکمہ کو داغدار کرنے کی کوشش کرتے ہے.اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔موصوف نے مزید کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ اس طرح کی ناجائز کاروائی دوبارہ نہ ہو۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details