اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پالگھر میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی - پالگھر

مہاراشٹر کے پالگھر کے موکھادا علاقے میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

palghar

By

Published : May 8, 2020, 5:32 PM IST

پولیس نے اس واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے اور نوجوان کی شناخت جیش جادھو (19) کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ 'نوجوان 18 برس کی ایک لڑکی کے ساتھ رشتے میں تھا۔ بعد میں لڑکی نے کسی اور کے ساتھ سگائی کر لی تھی جس کی وجہ سے نوجوان مشتعل تھا۔'

لڑکی نے بتایا کہ جیش جادھو نے 18 اپریل کی رات اس کا اغوا کیا اور تیوچا پاڈہ علاقے کے ایک مکان میں لے کر گیا۔ وہاں پر ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے منگیتر کو قتل کر دے گا۔

پولس نے بتایا کہ 'نوجوان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اگلے دو دنوں تک اسے اغوا کر کے رکھا جس کے بعد وہ کسی طرح وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے واقعہ کے بہت دنوں بعد تک شکایت درج نہیں کراسکی تھی۔'

پولیس ترجمان ہیمنت کٹکر نے بتایا کہ 'نوجوان کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور معاملے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details