اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مظفر نگر میں ٹرک کے لوٹنے کا انکشاف - مظفر نگر جرائم خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے پولیس لائن آڈیٹوریم روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 12 فروری کو نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ تتاوی کے علاقے میں فوجی کے ڈھابے کے قریب ٹرک لوٹ کی واردات کی تھی۔

looted truck recovered with gang in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں ٹرک کے لوٹنے کا انکشاف

By

Published : Feb 18, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:17 PM IST

ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے حکم کے مطابق اس پورے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ، تھانہ کی سطح پر اور سوات ٹیم اس کیس کے انکشاف کے لئے مصروف عمل تھی ،جسمیں بڑی کامیابی ملی ہے۔

تھانہ تتاوی پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع موصول ہوئی، جس کی بنیاد پر تھانا تتاوی پولیس نے مخبر کے بیان کردہ مقام پر شرپسندوں سے مقابلے کے دوران 5 ملزموں کو گرفتار کیا۔

مظفر نگر میں ٹرک کے لوٹنے کا انکشاف

ان کے نام عارف ولد دین محمد گاؤں نہر پور تھانان تاواڈو ضلع نوح ، جاوید ولد اقبال سکنہ نہر پور تھانان تاواڈو ضلع نوح ، انصر عرف آنشی ولد رفیق سکنہ گاؤں چیلا تھانہ توادو ضلع نوح ، ہرش ولد جگدیش شرما سکنہ فرید آباد ہریانہ ، وکاس ولد بیجندر سکنہ کشور پور تھانار صدر ضلع پلوال ہریانہ ہے۔

جب گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پکڑے گئے ملزمان نے ٹرک ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کیا اور سامان بھی برآمدگی بھی کروائی۔

برآمدگی کے دوران پولیس ٹیم نے ملزم کے پاس سے ایک ٹرک چوری شدہ سامان وکس ، پینٹین ، شیمپو ، وسوسہ پمپر کو برآمد کیا ہے۔

پولیس اہلکار نے گرفتار ملزمان سے ہنڈئ ورنا کار جس سے یہ واردات کی تھی۔

ان ملزمان سے 2 اڈاد تمانچا 315 بور ، 2 کھوک کارتوس 315 بور ، 2 زندہ کارتوس 315 بور ، 2 چاقو غیر قانونی طور پر برآمد کر لیا گیا ہے۔تمام گرفتار ملزمان کو جیل بھیجا جارہا ہے۔

اس واقعہ کا انکشاف کرنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے انعام ایس ایس پی کے ذریعہ دیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details