اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سی پی آئی رہنما کے بیٹے کے خلاف لوک آوٹ نوٹس - یادتی اور دھوکہ دہی کے الزم میں لوک آوٹ نوٹس جاری

ممبئی کے اوشیوارہ پولیس نے کیرالہ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کوڈیری بالا کرشنن کے بیٹے بنوے کوڈیری کے خلاف جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کے الزم میں لوک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

منجو ناتھ سنگھ: ترجمان ، ممبئی پولیس

By

Published : Jun 27, 2019, 5:26 PM IST

واضح رہے کہ اوشیوارہ پولیس نے اس سے قبل بنوے کوڈیری کے خلاف ریپ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا جسکے بعد سے ملزم فرار بتایا جارہا ہے۔

سی پی آئی رہنما کے بیٹے کے خلاف لوک آوٹ نوٹس

جبکہ 13 جون کو ممبئی پولیس کو ایک اور شکایات مصول ہوئی جس میں ایک خاتون نے بنوے کوڈیری کے خلاف جنسی زیادتی و شادی کے جھانسے کی بات کہی ہے۔

شکایت داخل کرنے والی متاثرہ خاتون کا تعلق بہار سے ہے جو پیشے سے تھیں، ملزم سے انکی دوستی سنہ 2009 میں ایک ڈانس بار میں ہوئی پھر دوستی محبت میں بدل گئی پھر وہ اندھیری کے ایک فلیٹ میں ملزم کے ساتھ رہنے لگی، ایک برس بعد سن 2010 میں انہیں ایک بیٹا ہوا۔

متاثرہ کے مطابق 2018 تک ملزم کا مذکورہ فلیٹ میں آنا جانا رہتا تھا اور وہاں کا کرایا بھی دیتا تھا، لیکن گذشتہ برس سے اس کا آنا بند ہو گیا۔

متاثرہ نے جب اسکے بارے میں معلوم کیا تو سوشل سائٹس سے کے ذریعے یہ پتہ چلا کہ بنوے کوڈیری کی کیرلا میں شادی ہو چکی ہے، جس پر خاتون نے پولیس سے شکایت کی، پولیس شکایت کی جانکاری جب ملزم کو ہوئی تو انہوں نے متاثرہ خاتوں کو دھمکانے لگا۔

خیال رہے کہ مبئی پولیس کے لوک آوٹ نوٹ کے خلاف ملزم شخص نے پیشگی ضمانت عرضی بھی داخل کی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details