قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے حیدرآباد میں درج وشاکھاپٹنم جاسوسی کیس کا کلیدی ملزم گٹیلی عمران کو گرفتار کیا ہے۔
این آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے کام کرنے کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی اور 121 اے، یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 17 اور 18 اور سرکاری راز ایکٹ کی دفعہ 3تین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ایجنسی نے عمران کے گھر تلاشی لی اور کچھ ڈیجیٹل سامان اور خفیہ دستاویز ضبط کیں۔
یہ کیس ایک بین الاقوامی جاسوسی ریکیٹ سے متعلق ہے جس میں پاکستان میں مقیم جاسوسوں نے بھارتی بحری جہازوں، آبدوزوں اور دیگر دفاعی تنصیبات کے مقامات / سرگرمیوں کے بارے میں حساس اورخفیہ معلومات جمع کرنے کے لئے بھارت میں ایجنٹوں کو بھرتی کیا تھا۔