جعفرآباد کی گلی نمبر 35 میں لوگ نظریں چرانے لگے ہیں، اجنبیوں سے بات کرنے سے کترا رہے ہیں، گلی میں شب وروز کی سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن اس کے باوجود یہاں خوف و ہراس کا ماحول صاف محسوس کیا جاسکتا ہے، اس کی وجہ ہے مشتبہ دہشت گرد محمد فیضی کی گرفتاری۔ مشتبہ دہشت گردی کے الزام میں جوان سال اور حافظ قرآن فیضی کی گرفتاری نے خوف کا ایسا ماحول پیدا کیا ہے کہ مقامی افراد حتی کہ اہل خانہ بھی خوف میں ہیں۔
مشتبہ دہشت گرد کے بڑے بھائی ریحان حبیب کے سسرالی رشتہ داروں نے بتایا کہ کہ فیضی کانکاح 26 اپریل کو ہونے والا تھا، پولیس کی اجازت سے شادی ہو رہی تھی ۔