پولیس نے یہاں بتایاکہ ضلع کے مشہور ہڈی کے ڈاکٹر کیلاش پرساد اپنے گھروالوں کے ساتھ کل دیر رات ایک شادی تقریب میں شامل ہو کر گھر لوٹ وقت کمل کٹیسریا اسکول کے نزدیک بروا اڈہ ۔ گوند پور شاہراہ پر درخت کی ٹہنی گری دیکھی ۔ جیسے ہی گاڑی رکی قریب چھ بدمعاشوں نے گھیر کر لوٹ پاٹ شروع کر دی ۔
لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ - بدمعاشوں نے ڈاکٹروں کو لوٹا
ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں بروااڈہ تھانہ علاقہ کے میمکو موڑ کے نزدیک چھین چھپٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ کر کے انہیں شدید طور سے زخمی کر دیا ہے ۔
![لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5899366-913-5899366-1580391944000.jpg)
لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ
ذرائع نے بتایاکہ لوٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ڈاکٹر سمیت گھروالوں کی جم کر پیٹائی کی ۔ اس دوران ڈاکٹر پرساد اور ان کے ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی ۔پولیس نے زخمیوں کو نزدیک کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے ٍ بدمعاشوں کی گرفتاری کرکے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی ہے ۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:26 PM IST