متاثرہ نوجوان کا نام سمیت اسوتھی ہے جو جٹپورہ کا رہنے والا ہے۔
سمیت آج صبح اپنی بہن کے گھر پر جارہا تھا لیکن اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اسے راستے میں روک کر اس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعہ کے بعد نوجوان کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کی حالت نازک بتارہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سمیت نے چھ ماہ قبل اپنی ہی برادری کی ایک لڑکی سے عشقیہ شادی کی تھی جس سے لڑکی گھروالے ناراض تھے اور وہ بار بار سمیت جو جان سے مارنے کی دھمکی دیا کرتے تھے۔
آج صبح جب سمیت اپنی بہن سے ملنے کے لیے جٹ پورہ سے اس کے گھر جارہا تھا تبھی سنسار پور اور بانکے گنج کے درمیان آٹو میں سوار اس کے سسر راجارام اور اس کے سالے دیپک شکلا نے اس نے اسے راستے میں روک کر گولی ماردی۔
اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔