اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ملاوٹی خوردنی پر ضلع انتظامیہ سخت، دس لاکھ کا ملاوٹی کھویا ضبط - دیوالی اور ملاوٹی مٹھائی

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے تعلق سے فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ نے ضلع کے کئی مقامات پر چھاپہ مار کر تقریباً دس لاکھ قیمت کا ملاوٹی کھویا برآمد کیا ہے.

ملاوٹی خوردنی پر ضلع انتظامیہ سخت، دس لاکھ کا ملاوٹی کھویا ضبط

By

Published : Oct 22, 2019, 8:08 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے تعلق سے فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ نے ضلع کے کئی مقامات پر چھاپہ مار کر تقریباً دس لاکھ قیمت کا ملاوٹی کھویا برآمد کیا ہے.

ملاوٹی خوردنی پر ضلع انتظامیہ سخت، دس لاکھ کا ملاوٹی کھویا ضبط

فوڈز اینڈ ڈرگس محکمہ کی افسر ارچنا دھرانی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کھانے کے سامان میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں.
اس کے لئے ضلع میں پانچ ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہے تین شہر میں جب کہ دو دیہی علاقے میں مسلسل چھاپہ ماری کر کارروائی کر رہی ہیں.

انہوں نے بتایا آنے والے دیوالی کے پیش نظر مٹھائی جیسی چیزوں میں ملاوٹ کا زیادہ خطرہ ہے۔ اس لیے مٹھائی کی دکان پر گہری نظر ہے ساتھ ہی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر کارروائی کی گئی ہے.

ملاوٹی خوردنی پر ضلع انتظامیہ سخت، دس لاکھ کا ملاوٹی کھویا ضبط

اس سلسلے میں دو پک اپ کھویا برآمد کیا گیا ہے جس میں ابتدائی تفتیش کے مطابق ملاوٹ کیے گئے ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔

مزید کاروائی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ضبط کیا گیا کھویا تقریباً دس لاکھ روپےقیمت کے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ شہر میں دودھ کی چیزوں اور رنگین مٹھائی میں ملاوٹ کے زیادہ خدشات ہیں ایسے میں دودھ ڈیری و سے سیمپل لے کر تفتیش کی جارہی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details