بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کی جانب سے غیر قانونی شراب کی فروخت جاری ہے۔
بہار میں اسمگلر غیرقانونی شراب ریاست جھارکھنڈ اور ریاست اترپردیش سے لاتے ہیں۔
تاہم پولیس کی جانب سے شراب اسمگلروں پر مسلسل کارروائی اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
گذشتہ روز ریاست اتر پردیش کی جانب سے سینٹرو کار میں بڑی مقدار میں شراب لائی جا رہی تھی ، جسے پولیس نے ضبط کیا ہے۔
درگاوتی پولیس نے کاررواٸی کر غیر قانونی شراب ضبط کیا ہے۔