اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

معمولی بات پر بس میں فائرنگ - حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں معمولی بات پر بس میں ایک مسافر کی جانب سے گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ گولی بس کی چھت پر لگی۔

معمولی بات پر بس میں فائرنگ

By

Published : May 2, 2019, 6:29 PM IST

اس واقعہ سے شہر کے پنجہ گٹہ علاقہ میں کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔

اس بس میں سوار مسافرین نے بتایاکہ جمعرات کی صبح براہ پنجہ گٹہ سرکل، پنجہ گٹہ جانے والی بس میں ایک چینل کا کیمرہ مین سفر کر رہا تھا۔اس کیمرہ مین نے بس میں سوار ایک اور مسافر سے بازو ہٹنے کی خواہش کی جس پر اس مسافر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جیب سے ریوالور نکالی اور گولی چلادی۔

یہ گولی بس کی چھت پر پیوست ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی بس میں بیٹھے مسافرین میں ہلچل مچ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔واقعہ کے فوری بعد گولی چلانے والے مسافر نے بس کو چھوڑدیا اور دوسری بس میں سوار ہوگیا۔

اس واقعہ کے سلسلہ میں پنجہ گٹہ انسپکٹر پولیس موہن کمار نے کہاکہ اس تعلق سے ان سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔گولی چلانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔گولی چلانے والا سفاری سوٹ میں ملبوس تھا۔اس واقعہ کے بعد بس کو نہیں روکا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details