حیدرآباد کی فلک نما پولیس نے اس ماہ کی پانچ تاریخ کو پیش آئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
پرانے شہر کے علاقے فلک نما میں پیش آئے قتل کی واردات جس میں جاڈو جاوید نامی شخص کو بڑی بے رحمی کے ساتھ چاقو سے وار پہ وار کرکے ہلاک کردیا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق جمیل قریشی نے اپنے والد کو چور کہنے پر اندھا دھند چاقو سے حملہ کرکے جاڈو جاوید کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فلک نما پولیس نے جاڈو جاوید کے قتل کے معاملے کا خلاصہ کیا۔جو اس ماہ کی 5 تاریخ کو فلک نما کے انصاری روڈ پر آدھی رات کو پیش آیا تھا۔ پانچ ملزمین کو پولیس نےگرفتار کیا ہے۔ گرفتارپانچ ملزمین میں سے دو نابالغ ہیں۔
ساوتھ زون کے ڈی سی پی گجراو بھوپال نے کہا کہ یہ قتل اس لئے کیا گیا کیونکہ جاڈو جاوید نے ملزم جمیل قریشی کے والد کو چور کہا۔