اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے منصور پور علاقہ میں اتوار کے روز ایک نوجوان نے اپنی نئی نویلی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ پوربالیان گاؤں کے باشندے صابر کا نکاح دس مہینے پہلے زویا سے ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا، جس کی وجہ سے صابر نے چند روز قبل خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ بتایا گیا کہ آج سویرے صابر نے جھگڑا ہونے پر اپنی اہلیہ زویا کا گلا گھونٹ دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔ آس پاس کے لوگوں نے پولس کو واردات کی اطلاع دی۔