ریاستی حکومت لاکھ دعویٰ کرے مگر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بہار میں شراب پر پابندی ہونے کے باوجود ریاستی پولس محکمہ اب تک شراب سپلائی پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ پولس محکمہ کا خوف شراب تسکروں پر بے اثر ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں آئے دن کشن گنج سرحد سے متصل ریاست مغربی بنگال سے شراب کا بڑا کھیپ کشن گنج، پورنیہ، ارریہ ہوتے ہوئے بہار کے دوسرے اضلاع میں پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے، بعض دفعہ پولس کی مستعدی سے شراب کی گاڑیاں پکڑ میں تو آجاتی ہیں، لیکن کبھی کبھی شراب تسکر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
ارریہ: کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد، دو گرفتار
ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں دو شراب تسکروں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے 131 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کیا ہے۔
ارریہ محکمہ ایکسائڈ نے خفیہ اطلاع کی بنا پر ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کردی۔ جانچ کے دوران ہی بہادر گنج کی جانب سے آ رہی ایک کار کی بھی تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سے بڑی تعداد میں شراب کے کارٹون برآمد کیا گیا۔گاڑی کا نمبر پلیٹ بہار کا ہی تھا۔ موقع سے ہی گاڑی میں موجود دو لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا، جو بنگال کے رہائشی ہیں۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، محکمہ ایکسائڈ کے آفیسر سنچیت کمار نے بتایا کہ گاڑی کے اندر سے کل 131 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوا ہے، ساتھ ہی دو لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔
سنچیت کمار نے کہا کہ دونوں گرفتار شدہ ملزم کا تعلق بنگال سے ہی ہے، جو بہار میں شراب سپلائی کا کام کرتا ہے، دونوں سے مزید پوچھ تاچھ کی گئی ہے، فی الحال انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔