اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

نعت پڑھنے کو لے کر دو فریقوں میں مارپیٹ - خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

گیارہویں شریف کے موقع پر منعقدہ جلسہ میں نعت پڑھنے کے معاملے میں ایک ہی برادری کے دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ میں 12 لوگ زخمی ہو گئے۔

hit the two sides After reading Naat in up
نعت پڑھنے کو لے کر دو فریقوں میں مارپیٹ

By

Published : Dec 10, 2019, 1:08 PM IST

اترپردیش کے بھدوہی شہر کوتوالی علاقے میں گیارہویں شریف کے موقع پر منعقد جلسہ میں نعت پڑھنے کے معاملے میں ایک ہی برادری کے دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ میں 12 لوگ زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ سرروئي دلمداس پور گاؤں میں گیارہویں شریف کے موقع پر پیر کی رات منعقد جلسہ میں نعت پڑھنے والے شباب نامی نوجوان سے دوسرے فریق کے نوجوان نے گالی گلوج کی۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی۔ اس دوران ریشما نامی لڑکی کے پاؤں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں دونوں فریقین کے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : کانپور میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کی کوشش

اس سلسلے میں تیزاب پھینکنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details