باڑمیر کے ایس پی آنند شرمانے بتایا کہ آج گجرات اے ٹی ایس نے چار دہائی قبل بینک ڈکیتی و قتل کے معاملے کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت شکتی دان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ ایک بدنام زمانہ مجرم تھا، اس کے مظالم سے لوگ ڈرا کرتے تھے۔ یہ موبائل اور ٹیلی فون سے دور کا زمانہ تھا۔
باڑمیر:چار دہائی پرانا ڈاکو گرفتار مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے 82 تبلیغی جماعت کے افراد کودہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دی
تاہم اس نے راجستھان حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے اور اپنی زندگی خاموشی سے باڑمیر کے ایک گاؤں میں گزار رہا تھا۔
اگرچہ گجرات حکومت کی جانب سے اس کے نام 1982 میں ہی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا تھا، اب گجرات کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔