گذشتہ ڈھائی مہینوں میں ملک بھر میں جعلی جی ایس ٹی بلوں کے ذریعے دھوکہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (سی اے) سمیت 258 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جی ایس ٹی فراڈ کیس میں 8 سی اے سمیت 258 افراد گرفتار - جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل
جی ایس ٹی حکام نے جعلی بل کے ذریعہ دھوکہ دہی کے معاملے میں آٹھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سمیت 258 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) نے گذشتہ سال نومبر میں جی ایس ٹی بل فراڈ کیس کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی تھی۔
جی ایس ٹی بل دھوکہ دہی معاملے میں 8 سی اے سمیت 258 افراد گرفتار
جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) کے ذرائع کے مطابق ، آٹھ سی اے کو ہفتے کے روز جے پور میں اپنے چار کاروباری ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ لوگ 25 فرضی کمپنیوں کے ذریعہ نقلی چالان بناکر ان سے انپوٹ ٹیکس کریڈیٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ اٹھاتے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جی ایس ٹی بل دھوکہ دہی معاملے کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران نومبر کے وسط سے لے کر اب تک تقریبا آٹھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سمیت 258 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے