اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پانی کے ٹینکر میں زہریلی شراب سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

میرٹھ پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو پنجاب سے پانی کے ٹینکر میں شراب بھر کر اتر پردیش اور ہریانہ میں سپلائی کیا کرتا تھا۔

image
image

By

Published : Jan 9, 2021, 12:52 PM IST

اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پولیس بھی ان معاملات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔

میرٹھ پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو پانی ٹینکر میں نقلی شراب بھر کر دیگر ریاستوں میں سپلائی کیا کرتے تھے۔

ملک گیر پیمانے پر نقلی شراب کی سپلائی کرنے والے اس گروہ کے پانچ افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ دو کاریں اور ایک ٹینکر کو بھی پولیس نے قبضہ میں لےکر گروہ کے بقیہ ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات میں اضاف

پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مغربی اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں زہریلی شراب کے سبب جو اموات ہوئی ہیں اس کے پس پشت بھی یہ گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

میرٹھ کے جانی تھانہ اور کنکر کھیڑا تھانہ پولیس کی مشترکہ کوششوں سے نقلی شراب سپلائی کرنے والے اس گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details