ریاست اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت مالی خردبرد اور مزدوروں کو روزگار دینے میں گڑبڑی کرنے کے معاملے میں گرام پنچایت افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مزدور روزگار سنجے شرما نے جمعہ کو بڑھنی بلاک کے پتھردیوا گرام پنچایت کا اچانک معائنہ کرنے کے دوران ماسٹر رول میں 632مزدوروں کی جگہ موقع پر 326مزدوروں کو ہی کام کرتے پایا۔ اس کے علاوہ نو مویشی شلٹر ہوم کی رقم جاری ہونے کے باوجود موقع پر کام ادھورا پایا گیا۔