شمالی گوا کے ساحلی گاؤں واگاٹور میں واقع ایک ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا ۔
یہاںریو پارٹی(rave party) کررہے غیر ملکی شہریوں سمیت 23 لوگوں کو نو لاکھ روپے کے منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ عام طور پر ریو پارٹی کے انعقاد عموماً نائٹ کلب میں کیا جاتا ہے، جو رات بھر جاری رہتی ہے، اس میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر ڈانس کرتے ہیں اور شراب پیتے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ہوٹل میں ریو پارتی چل رہی ہے۔
اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کوکین،ایم ڈی ایم اے،گولیاں اور چرس برآمد کی۔
پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے وقت میں پارٹی کا انعقاد کرنے اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انعقاد کرنے والوں اور اس میں شامل ہونے والے لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔