اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دہلی: قبرستان سے کیوں نکالی گئی لڑکی کی لاش؟ - لڑکی کی وفات ہو چکی

دہلی گیٹ کے جدید قبرستان میں گذشتہ دنوں ایک لڑکی کو دفن کیا گیا تھا جسے آج ایس ڈی ایم کی نگرانی میں باہر نکالا گیا۔

دہلی: قبرستان سے کیوں نکالی گئی لڑکی کی لاش؟

By

Published : Oct 28, 2019, 11:49 PM IST

دراصل چند روز قبل گروگرام (گڑگاؤں) سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کچھ دنوں سے غائب تھی۔ اہل خانہ نے پولیس سے لڑکی کی غائب ہونے کی شکایت کی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کی لڑکی کی وفات ہو چکی ہے۔ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے لڑکی کے دوست کو گرفتار کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی 3 ماہ کی حاملہ تھی اور جب لڑ کی کا حمل ساقط کروا یا گیا تو اس کی طبیعت بگڑی اور موت ہو گئی۔ جس کے بعد لڑکی کے دوست نے لاش کو دہلی گیٹ قبرستان میں دفن کروا دیا۔

دہلی: قبرستان سے کیوں نکالی گئی لڑکی کی لاش؟

لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کو جان سے مارا گیا ہے۔ اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش ہونی چاہیے۔

اس سلسلے میں آج ایس ڈی ایم کی نگرانی میں قبرستان سے لڑکی کی لاش نکالی گئی جسے پورسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ وہیں لڑکی کے دوست شاہ رخ ہریانہ پولیس کی حراست میں ہے، مزید ہریانہ پولیس اس معاملے میں کارروائی کرررہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details