نوئیڈا پولیس نے کھوڑا کالونی میں 'آپریشن پرہار' کے تحت 50 سے زائد مشتبہ افراد کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ 50 مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جو جرائم پیشہ واقعات میں ملوث تھے اور 27 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
کمشنر پولیس آلوک سنگھ کی ہدایت پر آپریشن پرہار کے تحت ، کمشنریٹ گوتم بدھ نگر پولیس ، کھوڑا پولیس غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، دہلی-این سی آر اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کو انجام دینے والے 50 کے قریب مشتبہ افراد کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔