اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بم دھماکے کے ملزم عبد الکریم ٹندا اسپتال میں داخل - موتیابین

متعدد بم دھماکے کے ملزم عبدالکریم ٹنڈا دہلی کے مضافاتی علاقے غازی آباد کی جیل میں قید ہیں۔

عبد الکریم ٹندا

By

Published : Jul 10, 2019, 12:44 PM IST

عبد الکریم ٹنڈا کی آنکھیں موتیابین کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کے سبب انھیں غازی آباد کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آج ٹنڈا کی آنکھوں کا آپریشن کیا جائے گا، اسپتال کے باہر سخت حفاظتی بندوبست کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالکریم ٹنڈا پر متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے کورٹ نے ٹنڈا کو اسی تعلق سے سزا سنائی تھی۔ انھیں غازی آباد کی ڈاسنا جیل کی ہائی سکیوریٹی بیرک میں رکھا جاتا ہے۔

ٹندا کو دہلی پولیس نے نیپال سرحد سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف غازی آباد کے مرادنگر علاقے میں بم دھماکہ کرنے کا الزام تھا۔
حالانکہ عبدالکریم ٹندا اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں اور ان کے بال بھی سفید ہوچکے ہیں اور اب ان کی بینائی بھی کافی کمزور ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details