ریاست بہار کی کیمور پولس کے زریعہ لاک ڈاٶن کو سختی سے نافذ کرانے کرانے کے لۓ لگاتار باٸک چیکنگ پروگرام چلا رہی ہے ۔
اس بیچ کوڑھنی تھانہ حلقہ کے کونہرا موڑ کے پاس چیکنگ کے دوران ایک چوری کی موٹر ساٸکل کو سوار کے ساتھ ضبط کیا ۔
اس کے بعد موٹر ساٸکل چور گروہ کے نیٹ ورک کا بڑا خلا صہ ہوا۔
پولس نے اپاچی موٹر ساٸکل سوار سے جب سختی سے پوچھ تاچھ کی تو چوروں کے نیٹ ورک کا پرت در پرت راز کھلتا گیا۔
اس سے متعلق ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی کڑھنی تھانہ کے زریعہ چیکنگ کے دوران اپاچی سوار ایک موٹر ساٸکل سے جب پوچھ تاچھ کے دوران کاغزات کی مانگ کی گٸ تو وہ کاغذات مہیا نہیں کرا سکا۔