سہارن پور میں یہ حادثہ دہرہ دون- انبالہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جب کہ دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے تین افراد کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے انہیں میرٹھ کے لئے ریفر کر دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور نیند کی وجہ سے قومی شاہراہ پر غلط سمت ٹرک ڈرائیو کر رہا تھا۔ مختلف سمت سے آتی ہوئی گاڑی سے وہ ٹکرا گیا۔