اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل - shamli uttar pardesh

اترپردیش کے ضلع شاملی کے آدرش منڈی علاقے میں چند بدمعاشوں نے معرف بھجن وکیرتن گانے والے پنڈت اجے پاٹھک، ان کی بیوی اور دو بچوں کے قتل کے معاملے میں کلیدی ملزم ہمانشو کو پولیس نے پانی پت سے گرفتار کرلیا۔

four people killed in same family
ایک ہی کنبے کے 4 افراد کا قتل،کلیدی ملزم گرفتار

By

Published : Jan 1, 2020, 3:18 PM IST

ایس پی ونیت جیسوال نے بتایا کہ آدرش منڈی علاقے پنجابی کالونی باشندہ بھجن گانے والے پنڈت اجے پاٹھک بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔

آج دوپہر تک جب ان کے گھر کے دروازے نہیں کھلے تو پڑوسیوں نے آواز لگائی تو اندر سے کوئی آواز نہیں آئی۔

پولیس نے دروازہ کھلوایا تو گھر میں پاٹھک بیوی سنیہا اور بیٹی وسندھرا کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ان کا دس سال کا بیٹا بھاگوت بھی غائب تھا۔
جیسوال نے بتایا کہ حادثے کو سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں چھان بین میں لگ گئیں اور رات کو قتل کرنے والے مسٹر پاٹھک کے قریب ہمانشو کو پانی پت سے گرفتارکرلیا۔گرفتار ہمانشو نے بتایا کہ اس نے پیر کی آدھی رات کنبے کے تین افراد کی دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا تھا اور دس سال کے بیٹے بھاگوت کا اغوار کرے ان کی ہی کارسے پانی پت آگیا تھا۔

بعد اس نے بھاگوت کا بھی قتل کر کے لاش کو کار میں ڈال کر کار میں آگ لگا دی۔
پولیس نے کار سے جلی ہوئی حالت میں بچے کی لاش برآمد کیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہمانشو ہی گھر میں داخل ہوتا نظر آرہا ہے۔

ہمانشو پہلے پاٹھک کے ساتھ کام کرتا تھا۔ ان کے گھر اس کا آناجانا تھا۔پولیس پورے معاملے کی باریکی سے چھان بین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details