بہرائچ کے علاقے ہردی پولیس اسٹیشن میں رام پوروا چوکی کے قریب گذشتہ رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
کار میں سوار 10 میں سے چار افراد نے ضلع ہسپتال بہرائچ میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک ماروتی ایکو کار ہریدوار سے سدھارتھ نگر سے بہرائچ جارہی تھی۔ رام پوروا چوکی کے قریب بے قابو ہوکر ایک گلرکے درخت سے ٹکرا گئی۔
جس کی وجہ سے کار بری طرح خراب ہوگئی اور جہاز میں سوار 10 میں سے 4 افراد علاج کے دوران ہی ہلاک ہو گئے۔