اطلاعات کے مطابق آپسی تنازع میں ایک نوجوان کو اس کے دوست نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
نوجوان کا قتل، دوست پر الزام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعے پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مہرولی گاؤں کے ساکن روی کو اس کے دوست سونو اپنے ساتھ لے گیا۔ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو اہل خانہ نے انہیں فون کیا لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔ جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی۔کافی دیر تلاشی کے بعد روی کی لاش ریلوے لائن کے کنارے ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
تفتیش کے دوران اہل خانہ نے کہاکہ 'سونو، روی کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ انہوں نے سونو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'سونو نے ہی روی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ تاہم ابھی تک اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے'۔
اس سلسلے میں میں بات کرتے ہوئے پولیس افسر آتش کمار نے بتایا کہ 'مفرور نوجوان کی گرفتاری کے لیے تلاشی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔