اردو

urdu

غازی آباد: شوہرکا بیوی کے اہل خانہ پر زد و کوب کا الزام

By

Published : Sep 27, 2020, 8:57 AM IST

اپنے فوجی شوہر سے ناراض ہوکر بیوی میکہ چلی گئی، شوہر جب منانے آیا تو بیوی کے اہل خانہ کی جانب سے اس پر مبینہ طور پر زد و کوب کیا گیا۔

شوہر نے لگایا بیوی کے اہل خانہ پر زد و کوب کا الزام
شوہر نے لگایا بیوی کے اہل خانہ پر زد و کوب کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے علاقہ سہانی گیٹ کے رہنے والے ایک فوجی جوان نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی کے اہل خانہ نے زدو کوب کیا ہے۔

ملک کی سکیورٹی میں تعینات ایک فوجی اپنی اہلیہ کو پانے کے لئے بار بار تھانے کا چکر لگا رہے ہیں۔

شوہر نے لگایا بیوی کے اہل خانہ پر زد و کوب کا الزام

انھوں نے مزید کہا کہ بیوی کے اہل خانہ اس شادی سے ناخوش ہیں۔ لہذا وہ شادی کو ختم کرنا چاہتےہیں۔

فوجی جوان نے پولیس اہلکار سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیوی کو واپس کرنے میں ان کی مدد کریں۔

فوجی جوان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ پولیس محکمہ میں ملازمت کرتی ہیں۔ دونوں کی 9 برس قبل شادی ہوئی تھی۔ اہلیہ بلند شہر کی رہائشی ہیں اور اس وقت غازی آباد میں رہتی ہیں جب کہ وہ ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

وہیں فوجی جوان اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے اوپر الزامات لگائے ہیں۔

تاہم پولیس میں دونوں میں سے کسی کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ مہیلا پولیس تھانے کا ہے، اس لیے وہیں اس کا درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مجالس کی اجازت نہیں دینے پر شیعہ برادری میں ناراضگی

جلد فوجی جوان کی بیٹی کی سالگرہ آنے والی ہے، وہ اپنی بچی کی سالگرہ منانا چاہتا ہے، اس کے لیے وہ کوشش کر رہا ہے، تاہم بیوی کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details