اردو

urdu

نوئیڈا: فرضی آفیسر گرفتار

By

Published : Nov 1, 2020, 9:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک فرضی افسر گرفتار کیا ہے۔

فرضی آفیسر گرفتار
فرضی آفیسر گرفتار

نوئیڈا سیکٹر 58 پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔

پولیس نے ایک ایسے جعلی افسر کو گرفتار کیا ہے جو بڑے افسروں کے نام لیکر اور خود کو ایک افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم راجویر سنگھ سے پیسے وصول کیا کرتا تھا، راجویر کے دو بیٹے پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔

فرضی آفیسر گرفتار

ملزم راجویر کو بھی جیل میں بھیجنے کی دھمکی دیتا تھا اور اس سے پیسے وصول کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے ہر ماہ 40 ہزار روپے وصول کرتا تھا کہ جب ملزم کو رقم لینا ہوتی تھی تو وہ نوئیڈا کے ہوٹل ریڈیسن میں کرایہ پر کمرہ لے لیتا تھا تاکہ اصل افسر ظاہر کر سکے۔

اس کے پاس ایک ہنڈا سٹی کار ہے جس کے اوپر اس نے اترپردیش سرکار اور وی وی آئی پی لکھوا رکھا ہے ۔

پولیس نے شکایت ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کی شناخت انکیت دویدی کے طور پر ہوئی ہے جو اصل میں قنوج اترپردیش کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:ائمہ و موذنین معاشی تنگی کے شکار

پولیس نے ملزم سے ایک ہونڈا سٹی کار اور ایک راڈو گھڑی ، دس ہزار روپے نقد ، تین سونے کی رنگ ، ایک چاندی کی انگوٹھی اور ایک موبائل برآمد کیا ہے۔

فی الحال پولیس نے اس جعلی افسر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details