اطلاعات کے مطابق فرضی انکم ٹیکس گروہ کے 13 افراد نے 'اسپیشل 26 نامی فلم' کی طرز پر ایک بلڈر کے گھر پر چھاپہ ماری کی، اور تقریباً 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بدمعاشوں کی نقل و حرکت پر بلڈر کو شک ہوا اور وہ فوراً پولیس سے اس کی شکایت کی، بلڈر نے اپنے مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج بھی پولیس کے سپرد کیے، جس کی بنیاد پر پولیس نتیجہ تک پہنچ نے میں کامیاب ہوئے۔
فلمی انداز میں ٹھگی کے ملزمین گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالنے کے بعد پولیس نے جائے واردات کے اس پاس ایک آٹو رکشے والے کو کئی بار آتے جاتے دیکھا، جسکے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ، اور اس گرفتاری کے بعد سے پولیس نے تمام ملزمین کو نہ صرف گرفتار کیا ، بلکہ لوٹ کی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔
فی الحال پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا ان لوگوں نے اس طرح کی واردات اس سے پہلے بھی کہیں انجام دی ہے، مزید اس واردات میں ان کے علاوہ اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔