اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم - پولیس اور بدمعاش کے مابین تصادم میں دو بدمعاش زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ کھتولی کے علاقہ بواڈا گاؤں کے پاس نہر کے قریب پولیس اور بدمعاش کے مابین تصادم میں دو بدمعاش زخمی۔

encounter between police and criminals in muzaffarnagar
پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

By

Published : Apr 19, 2020, 6:26 PM IST

تصادم میں فرید اور شاکر نامی دو مبینہ بدمعاشوں کے پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ پولیس نے فرار بدمعاشوں میں سے مزید دو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے سبھی بدمعاشوں پر لوٹ مار سمیت متعدد مقدمات درج بتائے جارہے ہیں۔'

ویڈیو

پولیس گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کے تعلق سے مزید معلومات جمع کررہی ہے۔

زخمی بدمعاشوں کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ مظفر نگر کے کوتوالی علاقے کے محلہ خالاپار کے ہیں۔ وہیں فرار مبینہ بدمعاشوں میں عدنان اور امان نامی کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان کے قبضے کئی چیزیں برآمد کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details