اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دہلی فسادات: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نےعام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چھ مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔

طاہر حسین
طاہر حسین

By

Published : Jun 23, 2020, 7:59 PM IST

دہلی فسادات کے ملزم عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی و اطراف کے چھ مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔

ای ڈی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی کی متعدد ٹیمیں حسین سے متعلق نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں چھ مقامات پر پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم شمال مشرقی دہلی میں چار مقامات پر تلاشی لے رہی ہیں اور نوئیڈا میں دو مقامات پر ٹیم گئی ہے۔

ای ڈی کی یہ کارروائی حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے تقریباً تین ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔ طاہر حسین اِس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔

ای ڈی نے دہلی میں فسادات کی منی لانڈرنگ اور مالی اعانت کے لئے حسین اور پی ایف آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

نام نہ بتانے کی شرط پر ای ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ طاہر حسین اور پی ایف آئی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دہلی پولیس نے دہلی فسادات کے دوران انٹلیجنس بیورو کے انکیت شرما کے قتل کے الزام میں دائر اپنی تازہ ترین چارج شیٹ میں یہ دعوی کیا ہے کہ طاہر حسین اپنے گھر سے مظاہرین کی سربراہی کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details