اردو

urdu

ایچ آئی وی پھیلانے کے شبہ میں ڈاکٹر گرفتار

By

Published : May 1, 2019, 3:08 AM IST

پاکستان میں پولیس نے سرکاری اسپتال کے ایک ڈاکٹر مظفر گنگہار کو ایچ آئی وی پھیلانے کے شبہ میں منگل کو گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر

جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر گنگہار کو لرکانا راٹوڈیرا ضلع میں ایچ آئی وی پھیلانے کے شبہ میں پکڑا ہے۔

ڈاکٹر گنگہار ایک سرکاری اسپتال میں تعینات ہیں اور خود ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے مقامی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا۔

ضلع میں ایچ آئی وی مثبت معاملوں کی تعداد 39پہنچ جانےسے ڈر کا ماحول ہے اور افسر ایچ آئی وی معاملوں کی تعداد میں اضافے کا پتہ لگانے کی کوشش میں لگے تھے۔

علامتی تصویر

ایچ آئی وی میں مبتلا افراد میں 2بچے ہیں۔

ڈاکٹر گنگہار نے اپنے اوپر لگے الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ایک سازش ہے اور وہ اپنی حالت کےبارے میں نہیں جانتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details