انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی سے بیوہ خاتون کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں خودکشی کا انتباہ دیاہے اور وزیر اعلیٰ سے پورے معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں علاقہ کے گاو ں جھبیرن میں بھار ی پولیس فورس کے ساتھ پہنچے افسران نے ایک راحیلہ خاتون کے مکان کو یہ کہتے ہوئے جے سی بی کے ذریعہ منہدم کردیا تھا کہ ’یہ مکان تالاب کی زمین پر ہے‘ ۔
جب کہ متاثرہ فریق کا کہنا ہے ان کا مکان تالاب کی زمین پر نہیں بلکہ پٹے کی زمین پر تھا،جس کے تمام دستاویزات ان کے پاس موجودہیں۔
خاتون کاکہنا ہے انہیں کسی بھی طرح کا نوٹس یا پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور ان کے مکان کومنہدم کردیا گیا، جس سے بچے سڑک پر آگئے۔
اس معاملہ میں سابق علاقائی رکن اسمبلی معاویہ علی اور گرام پردھان عارف تیاگی نے انتظامی کارروائی کوقانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
اس معاملے میں علاقہ کے پٹواری کی جانب سے معراج کے خلاف کوتوالی میں تالاب کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔